بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی نے2013 کےانتخابی نتائج پرمہرثبت کردی وزیراعظم

وسائل عوام کی امانت ہیں، ایک ایک پائی عوام پر خرچ کی جائے گی، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 23, 2015
تاریخ ساز کسان پیکج کے ذریعے کاشکاروں کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور 2013 کے انتخابی نتائج پر مہر ثبت کردی۔

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں پنجاب مسلم لیگ (ن) کی کارکرگی اور ترقیاتی منصوبوں ک حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کی کامیابی نے 2013 کے انتخابی نتائج پر مہر ثبت کردی، منتخب نمائندے اپنے حلقوں میں عوامی مسائل پر خصوصی توجہ دیں۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت فلاح عامہ کے لئے دن رات کام کر رہی ہے، وسائل عوام کی امانت ہیں، ایک ایک پائی عوام پر خرچ کی جائے گی، ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، میگا پراجیکٹ کے ساتھ عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ ساز کسان پیکج کے ذریعے کاشکاروں کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں جب کہ گریٹر اقبال پارک کا منصوبہ بھی تاریخی اقدام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں