سلیمان لاشاری قتل کیس ملزم سلمان ابڑو کو پیش نہ کرنے پر جیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری

جیل حکام 4 دسمبر کو ذاتی طور پر پیش ہو کر رپورٹ جمع کرائیں، عدالت


ویب ڈیسک November 23, 2015
جیل حکام 4 دسمبر کو ذاتی طور پر پیش ہو کر رپورٹ جمع کرائیں، عدالت۔ فوٹو: فائل

لاہور: عدالت نے سلیمان لاشاری قتل کیس کے ملزم سلمان ابڑو کو پیش نہ کرنے پر جیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سلیمان لاشاری قتل کیس کی سماعت ہوئی تاہم جیل حکام کی جانب سے ملزم سلمان ابڑو کو پیش نہ کئے جانے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور جیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 دسمبر کو ذاتی طور پر پیش ہو کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں