مودی سرکار کا انوکھا کارنامہ مقبوضہ کشمیر کے شہری کو 39 کروڑ کا بل بھیج دیا
اتنا بل تو بھارت میں رہنے والے امیر طبقے کو بھی نہیں بھیجا جاتا، متاثرہ خاندان
مقبوضہ کشمیر کے ساتھ بھارت سرکار کا رویہ نہ صرف ظالمانہ ہے بلکہ غیر منصفانہ بھی ہے اور اس کی تازہ ترین مثال مقبوضہ وادی کے ایک شہری کو بجلی کا 39 کروڑ کا بل بھیجنا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پورن نگر کے نواحی علاقے تالاب تلو کے ایک شہری کو اکتوبر کے مہینے کا بجلی کا بل 39 کروڑ روپے بھیج دیا۔ متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ ہم ایک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور جب بل دیکھا تو حیران رہ گئے، اتنا بل تو بھارت میں رہنے والے امیر طبقے کو بھی نہیں بھیجا جاتا۔
دوسری جانب بھارت کی پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ بل بھیجنے والے سافٹ ویئر نے غلطی سے اتنی بڑی رقم کا بل بھیج دیا۔ پی ڈی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ غلطی کو جلد از جلد دور کر کے بجلی کے بل کو ٹھیک کیا جائے گا۔