پاکستان گلوبل وارمنگ سے متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے عمران خان
صوبے میں 2018 تک ایک ارب 20 کروڑ درخت لگائیں گے اوراب تک 10 کروڑدرخت لگائے جاچکے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی
ISLAMABAD:
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جو گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہے اس لئے ملک میں زیادہ درخت لگا کر گلوبل وارمنگ کو روکا جاسکتا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کے کئی ممالک متاثر ہورہے ہیں اور پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جو گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہے، خیبرپختونخوا حکومت 5 سال کے دوران صوبے میں ایک ارب 20 کروڑ درخت لگائے گی اور یہ ٹارگٹ 2018 تک پورا کرلیا جائے گا جب کہ اب تک 10 کروڑ درخت لگائے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ اگرچاہے تو خیبرپختونخوا میں لگائے گئے درختوں کو آکر دیکھ سکتا ہے یہ کوئی دعویٰ نہیں بلکہ حقیقت ہے جب کہ قبضہ کی گئی زمینیں واگزارکرا کرجنگلات لگارہے ہیں اورسیٹیلائٹ کے ذریعے جنگلات کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی، اسی کے ساتھ صوبے میں ٹمبر مافیا کے خلاف مسلح فورس بھی بنارہے ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x3f46j1_imran-khan_news