کراچی میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کوبم سے اڑانے کی کوشش ناکام

5 کلووزنی بم دیسی ساختہ تھا جسے شابنگ بیگ سے مشابہہ تھیلے میں رکھا گیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک November 23, 2015
5 کلو وزنی بم دیسی ساختہ تھا جسے شابنگ بیگ سے مشابہہ تھیلے میں رکھا گیا تھا، پولیس. فوٹو: فائل

دہشت گردوں کی جانب سے کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام ہوگئی جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 5 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی ساؤتھ کے دفتر میں بم کی اطلاع پر حساس اداروں کے اہلکاروں سمیت بم ڈسپوزل کا عملہ موقع پر پہنچا اورسرچ آپریشن کے دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دفترکی پارکنگ سے 5 کلو وزنی بم برآمد کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا دیا جب کہ اس موقع پر سی ٹی ڈی عملے کو دفتر سے باہرنکال دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی کے دفترکو بم سے اڑانے کے لئے دیسی ساختہ بم کا استعمال کیا گیا جوشابنگ بیگ سے مشابہہ تھیلے میں رکھا گیا تھا تاہم اسے برآمد کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں