ملکی ترقی کی خاطر تمام آئینی ادارے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں چیف جسٹس پاکستان

معاشرے سے احساس محرومی کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، جسٹس انور ظہیر جمالی

معاشرے سے احساس محرومی کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، جسٹس انور ظہیر جمالی فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے ملکی ترقی کے لیے تمام آئینی اداروں پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے پر زور دیا ہے۔


کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے ملک کی ترقی کی خاطر تمام آئینی اداروں کو اپنی ذمہ دارایاں نبھانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تب ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے جب معاشرے کے تمام طبقات مشترکہ کاوششیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے سے احساس محرومی کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
Load Next Story