عمران خان کا پھانسی پر ریاستی قوانین سے آگاہ کرنے کے لیے بنگلادیشی وزیراعظم کو خط

عمران خان کی جانب سے خط میں جماعت اسلامی کے رہنما صلاح الدین قادر کی پھانسی روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا


ویب ڈیسک November 23, 2015
عمران خان کی جانب سے خط میں جماعت اسلامی کے رہنما صلاح الدین قادر کی پھانسی روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا، فوٹو: فائل

عمران خان نے بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کو خط لکھا ہے جس میں ان کی حکومت سے پھانسی کے ریاستی قوانین سے متعلق آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بنگلا دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد کو جماعت اسلامی کے رہنما صلاح الدین قادر کی پھانسی سے قبل 21 نومبر کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بنگلا دیش کی حکومت پھانسی کے ریاستی قوانین سے متعلق آگاہ کرے اور صلاح الدین کی سزا پر عمل درآمد روکا جائے۔ عمران خان نے خط میں بنگلا دیشی وزیر اعظم سے اپیل بھی کی تھی کہ جماعت اسلامی کے رہنما صلاح الدین قادر کو معاف کر دیا جائے کیونکہ صلاح الدین قادر کی سزا پر عمل درآمد کا رکنا خطہ میں پائیدار امن کا ضامن ہوسکتا ہے۔

عمران خان کا خط میں مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے رہنما صلاح الدین کا کسی بھی طرح کے جرائم سے کوئی تعلق نہیں تھا، وہ علیحدگی کی تحریک کے وقت پنجاب یونیورسٹی لاہور کے طالبعلم تھے اور ان کی بے گناہی کے لاتعداد ثبوت بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں گزشتہ دنوں جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما احسن محمد مجاہد اور بی این پی رہنما صلاح الدین قادر کو 1971 کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے جرم میں ڈھاکا جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی جب کہ اس سے قبل بھی جماعت اسلامی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کئی رہنماؤں کو 1971 کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت دی جاچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں