پریذیڈنٹ ٹرافی ایچ بی ایل نے اسٹیٹ بینک کو زیر کرلیا

احسان عادل کی میچ میں 8 وکٹیں، یونس کے 50 رنز، سعید اجمل نے 6 پلیئرزکو آئوٹ کیا.


Sports Desk October 25, 2012
احسان عادل کی میچ میں 8 وکٹیں، یونس کے 50 رنز، سعید اجمل نے 6 پلیئرزکو آئوٹ کیا. فوٹو: فائل

پریڈیڈنٹ ٹرافی میں ایچ بی ایل نے اسٹیٹ بینک کو 129 رنز سے زیر کر لیا، 278 کا ہدف ملنے کے بعد ناکام ٹیم148 پر ڈھیر ہوگئی۔

پہلی باری میں 4وکٹیں لینے والے احسان عادل نے دوسری اننگز میں بھی اتنے ہی پلیئرز کو میدان بدر کیا، آفتاب عالم نے بھی 4 وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل حبیب بینک نے دوسری اننگز 5وکٹ پر 148 رنز بنا کر ڈیکلیئرڈکی ، یونس خان نے 50رنز اسکور کیے، سعد نے3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ زیڈ ٹی بی ایل اور واپڈا کا میچ ڈرا ہوگیا، کھیل ختم ہونے پر بینک نے 5وکٹ پر 158رنز بنائے، اس سے قبل واپڈا کی دوسری اننگز259 پر تمام ہوئی، سعید اجمل نے 56رنز دے کر6کھلاڑیوں کو واپسی کے پروانے تھمائے۔ سوئی ناردرن گیس نے پورٹ قاسم کو32رنز سے مات دی۔

فتح کیلیے248رنز کا تعاقب کرنے والی ٹیم215 پر ہمت ہار گئی، عمرامین45رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، سمیع اللہ نیازی اور پاکستانی ٹی 20 کپتان محمد حفیظ نے 4،4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔کے آر ایل نے یو بی ایل کو 4وکٹ سے شکست دی، فاتح ٹیم نے 176 کا ہدف6وکٹ پر حاصل کیا، بازیدنے76 کی اننگزکھیلی،ارشاد نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، اس سے قبل یوبی ایل کی ٹیم دوسری باری میں 143 پر ہمت ہارگئی، کاشف بھٹی33 اور محمد سمیع30رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عرفان اور یاسر نے 3،3وکٹیں لیں۔نیشنل بینک اور پی آئی اے کا میچ بھی ہارجیت کے بغیر ختم ہوگیا، این بی پی نے دوسری باری میں 428رنز بنائے، امین الرحمان نے 137 کی ذمہ دارانہ اننگزکھیلی، انور علی نے 5وکٹیں لیں، ایئرلائن نے میچ کے اختتام تک ایک وکٹ پر 10رنز جوڑے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں