دنیا کے سب سے چھوٹے کتے کا نام گینزبک میں درج

میراکل ملی کا قد 3.8 سینٹی میٹر یعنی 2 انچ سے بھی چھوٹا اور وزن 500 ملی گرام کے برابر ہے

میراکل ملی کے مالکان نے اس کا ایک فیس بک پیج بھی بنایا ہے فوٹو : فائل

ویسے تو اللہ تعالیٰ کی ہر مخلوق اور اس کی خصوصیات دیکھ کر دل بے ساختہ اس پاک ذات کی ثنائی کرتا ہے لیکن کچھ مخلوقات ایسی بھی ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر شائد ہی کوئی شخص اس کی ذات پر کامل ایمان نہ لائے، ایسا ہی نادر نمونہ امریکی ریاست پیروٹریکو میں ہے جسے دنیا کا سب سے چھوٹا کتا ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔


پیروٹریکو کے رہائشی ونیسا سملر اور ایڈون ڈاویل کے کتے کا قد اتنا چھوٹا ہے کہ اسے ابتدائی عمر میں بوتل کے بجائے آئی ڈراپر کی مدد سے دودھ پلایا جاتا تھا۔ اس کے مالکان نے اس کتے کا نام میراکل ملی رکھا ہے ۔ یہ کتا اب 4 سال کا ہوچکا ہے لیکن اس کا قد صرف 3.8 سینٹی میٹر یعنی 2 انچ سے بھی چھوٹا ہے اور اس کا وزن ایک پاؤنڈ یعنی 500 ملی گرام کے برابر ہے۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ اس وقت سب سے چھوٹا زندہ کتا ہے ۔

میراکل ملی کے مالکان نے اس کا ایک فیس بک پیج بھی بنایا ہے جہاں وہ اپنے دوسر ے پالتو جانوروں کے ساتھ اس کی تصویریں بھی شیئر کرتے ہیں۔ دونوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اپنے جانوروں سے محبت کرنی چاہیے، چاہے اْن کا رنگ ، جسامت یا قسم کچھ بھی ہو۔
Load Next Story