موبائل فون نے علاج کے بہانے رنگ رلیاں منانے والے سعودی شوہرکا راز فاش کردیا

سعودی شہری نے نائٹ کلب کی تصاویر موبائل فون کے ذریعے اپنے ہم زلف کو بھجوائی جو اس کی بیوی کے پاس پہنچ گئیں


ویب ڈیسک November 24, 2015
موبائل فون کی تصاویر کی بنیاد پر بیوی نے ضلع کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ فوٹو: فائل

موبائل فون نے ہماری زندگی کو سہل اور رابطون کو آسان کردیا ہے لیکن کبھی کبھی اس جدید ٹیکنالوجی سے کبھی کبھی لینے کے دینے بھی پڑجاتے ہیں اور ایسا ہی ہوا ایک سعودی شوہر کے ساتھ جو علاج کرانے کے بہانے بیرون ملک گیا لیکن بیوی نے اسے موبائل فون کے ذریعے رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑ لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک سعودی شخص اپنی مالداربیوی کو یہ کہہ کر مصر چلا گیا کہ وہ وہاں اپنا علاج کرائے گا۔ مصر میں وہ علاج کے بہانے اپنی بیوی سے رقم منگواتا رہا اور بیوی بھی اپنے شوہر کے علاج کے لئے رقم بھجواتی رہی۔ شوہر کی چوری اس وقت پکڑی گئی جب اس نے اپنے ہم زلف کو ایک نائٹ کلب میں خاتون رقاصہ پر نوٹوں کی بارش کرتے ہوئے موبائل فون پر بنائی گئی تصاویر بھیجیں۔

حادثاتی طورپر وہ تصاویراس شخص کی سالی کے ہتھے چڑھ گئیں جو اس نے اپنی بہن کو بھیج دیں۔ سعودی خاتون مصر کے بار اور نائٹ کلبوں میں اپنے شوہر کی عیاشیوں کا منظر دیکھ کر سکتے میں آ گئی اور اب بیوی نے خلع کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔