حکومت کا بیرون ملک ٹریڈمشنزکوبرآمدی اہداف دینے پرغور

مذکورہ تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس تجویز کے حوالے سے فزیبلیٹی رپورٹ تیار کی جائے گی، ذرائع


Irshad Ansari November 24, 2015
مذکورہ تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس تجویز کے حوالے سے فزیبلیٹی رپورٹ تیار کی جائے گی، ذرائع فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے پاکستانی اشیا کی برآمدات بڑھانے کے لیے دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتخانوں و قونصلیٹ جنرلز میں ڈسپلے سینٹرز قائم کرنے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈی میں بھرپور مارکیٹنگ کیلیے ٹریڈ قونصلر و اتاشیوں کو بھی اہداف دیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانوں میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کے لیے مستقل بنیادوں پر ڈسپلے سینٹرز قائم کرنے کی تجویز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی جانب سے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس تجویز کے حوالے سے فزیبلیٹی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں