جنرل راحیل شریف کا برازیل کے فوجی ہیڈ کوارٹرمیں شاندار استقبال توپوں کی سلامی

جنرل راحیل شریف نےبرازیل کے آرمی چیف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کےاموراورعسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 24, 2015
پاکستان اوربرازیل کی مسلح افواج کے تعلقات بڑھانے پربات چیت کی گئی،آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا برازیل کے دورے کے دوران شاندار استقبال کیا گیا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر بھیجے گئے پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برازیل کے آرمی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا جہاں انہیں برازیل آرمی ہیڈ کوارٹرزمیں گارڈ آف آنر اور 19 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ بعد ازاں جنرل راحیل شریف نے برازیل کے چیف آف جائنٹ اسٹاف جنرل جوزکارلوس سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات کی۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان برازیل کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہتاہے۔ جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔