حیدرآباد عیدالاضحی پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا فیصلہ

نماز عید کے اجتماعات اورشہر کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائیگی، ایس ایس پی.


Numainda Express October 25, 2012
کھالیں جمع کرنے کیلیے کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی، فرید جان کا اجلاس سے خطاب. فوٹو: فائل

ایس ایس پی حیدرآباد پیر فرید جان سرہندی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے احکامات کے تحت ضلع میں کسی جماعت یا تنظیم کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے یا اس سلسلے میں کیمپ لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بات انھوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایس پی سٹی امجد شیخ، ضلع کے ایس پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی شریک تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کی جگہ جگہ فروخت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، قربانی کے جانور حکومت سے منظور شدہ مویشی منڈی میں ہی فروخت کیے جائیں، جن کی خفیہ کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ نماز عید کے اجتماعات کی حفاظت کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی جبکہ شہر کے اہم مقامات بس اڈوں، ریلوے اسٹیشن پر سادہ لباس اہلکار تعینات کیے جائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں