میانوالی میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہخاتون پائلٹ شہید

آرمی چیف اور وزیراعظم کی خاتون پائلٹ مریم مختیارکی شہادت پراہلخانہ سے اظہارتعزیت


ویب ڈیسک November 24, 2015
پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملبہ اور شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے ہیں فوٹو: فائل

کندیاں کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جبکہ خاتون پائلٹ شہید ہوگئیں جب کہ ان کا نمازہ جنازہ پی ایف بیس کراچی میں ادا کردی گئی۔


ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف 7 تربیتی طیارہ اپنی معمول کی پرواز پرتھا کہ میانوالی کے علاقے کندیاں میں کچہ گجرات کے قریب گرکرتباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ خاتون پائلٹ مریم شہید جب کہ معاون پائلٹ سکواڈرن لیڈرثاقب عباسی شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ آفیسرمریم اوراسکوارڈن لیڈرثاقب نے طیارے اور زمین کو نقصان سے بچانے کی آخری لمحات تک کوششیں کیں۔

پاک فضائیہ کی فلائنگ آفیسرمریم مختیارکی نماز جنازہ پی اے ایف بیس کراچی میں ادا کردی گئی، نمازہ جنازہ میں ایئرچیف مارشل سہیل امان، مسلح افواج کے افسران سمیت بڑی تعداد میں فوجی جوانوں نے شرکت کی۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نوازشریف نے خاتون پائلٹ مریم مختیارکی شہادت پراہلخانہ سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید مریم مختیار پاکستان کا فخر، خواتین کے لیے رول ماڈل تھیں۔

واقعے کے بعد پولیس اورسیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کرملبہ اورشواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے ہیں اور زخمی معاون پائلٹ ثاقب عباسی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح ر ہے کہ فلائنگ آفیسر مریم مختیار کو پاک فضائیہ میں شہادت پانے والی پہلی خاتون ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔