غیرملکیوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں 2 افسران گرفتار

گرفتارہونے والوں میں ڈائریکٹرپاسپورٹ علی نصرت جعفری اور سپرنٹنڈنٹ محمد وسیم شامل ہیں۔


ویب ڈیسک November 24, 2015
گرفتارہونے والوں میں ڈائریکٹرپاسپورٹ علی نصرت جعفری اور سپرنٹنڈنٹ محمد وسیم شامل ہیں۔ فوٹو:فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی میں پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران افغان شہریوں کو مبینہ طورپرجعلی پاسپورٹ جاری کرنے والے 2 افسران کو گرفتارکرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی میں پاسپورٹ آفس کے ڈائریکٹرعلی نصرت جعفری اور سپرنٹنڈنٹ محمد وسیم کو افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پاسپورٹ آفس میں جعلی شناختی کارڈ پر افغان شہری کو پاسپورٹ جاری کرنے کی کوشش کی گئی جسے نادرا کے سسٹم نے بلاک کردیا لیکن اس کے باوجود پاسپورٹ افسران نے سسٹم کو خراب کرتے ہوئے اس افغان شہری کا پاسپورٹ جاری کیا جب کہ ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ نادرا سسٹم کی جانب سے جعلی شناختی کارڈ پر پاسپورٹ منسوخ کئے جانے کے باوجود افسران نے ایک ہی دن میں دو مرتبہ اس شہری کے پاسپورٹ کے لئے کیوں اپلائی کیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایف آئی اے نے نادرا کے اسٹیشن ہیڈ کو حراست میں لیاتھا جس نے دوران تحقیقات انکشاف کیا کہ اس نے سیکڑوں افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کئے اور وہ پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک سے روانہ ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔