نااہلی کے لئے درخواست پرعمران خان الیکشن کمیشن میں طلب

عمران خان نے عدلیہ، الیکشن کمیشن اورحکومت پربے بنیاد الزامات لگائےاس لئے جھوٹاشخص رکن اسمبلی نہیں رہ سکتا،درخواست گزار


ویب ڈیسک November 24, 2015
عمران خان نے عدلیہ، الیکشن کمیشن اورحکومت پربے بنیاد الزامات لگائےاس لئے جھوٹاشخص رکن اسمبلی نہیں رہ سکتا،درخواست گزار. فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دائر نااہلی کی درخواست پر انہیں 22 دسمبر کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے عدلیہ، الیکشن کمیشن اورحکومت پربے بنیاد الزامات لگائے اور آئین کے تحت جھوٹا شخص رکن اسمبلی نہیں رہ سکتا اورچیئرمین تحریک انصاف آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

سماعت کے دوران درخواست گزارنے باضابطہ طورپرالیکشن کمیشن کے سامنے تحریری ثبوت پیش کئے جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے 22 دسمبرکو عمران خان کو طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔