تفریح کے نام پرمظفرگڑھ میلے میں غیراخلاقی سرگرمیاں انتظامیہ خاموش
وزیراعلی پنجاب نے غیراخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی مہر ارشاد کی جانب سے منعقدہ میلے میں سرعام عریاں رقص جاری رہا جب کہ انتظامیہ اس حوالے سے خاموش تماشائی بنی رہی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ میں ہر سال پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے مہرارشاد کی سرپرستی میں میلہ سجایا جاتا ہے جب کہ میلے کی آڑ میں عریاں رقص اور غیراخلاقی سرگرمیاں بھی جاری رہیں جس سے انتظامیہ لاعلم رہی جب کہ میلے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی اور میلے میں غیراخلاقی سرگرمیوں کی تحقیقات شروع کردی۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے مظفرگڑھ میں میلے کے دوران غیراخلاقی رقص کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او صدر کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جب کہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر میلے میں غیراخلاقی سرگرمیاں پائی گئیں تو منتظمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔