چیئرمین پی سی بی نے پاک بھارت سیریز سے متعلق وزیراعظم کو خط لکھ دیا

پاک بھارت سیریز کے معاملے پرہم کوئی بات نہیں کررہے،چیئرمین پی سی بی شہریارخان


ویب ڈیسک November 24, 2015
پاک بھارت سیریز کے معاملے پرہم کوئی بات نہیں کررہے،چیئرمین پی سی بی شہریارخان. فوٹو:فائل

ISLAMABAD: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پاک بھارت سیریز کے لئے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز سے متعلق میڈیا خود خبریں بنا رہا ہے جب کہ خط میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرششانک منوہر اور آئی سی سی ٹاسک فورس کے صدر جائلز کلارک کے درمیان ہونے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات کے دوران پیشرفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے خط کاجلد جواب دے دیا جائے گا، دوطرفہ سیریز کے معاملے پرہم کوئی بات نہیں کررہے جب کہ شارجہ ون ڈے میں فکسنک کا الزام لگانے پر آئی سی سی کو مائیکل وارن کے بارے میں خط بھی لکھ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔