شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس27 نومبر کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

عام تعطیل کا اطلاق خود مختار کارپوریشنز سمیت سندھ حکومت کے تمام اداروں پر ہوگا، نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک November 24, 2015
سندھ میں ہر سال 14 صفر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی مناسبت سےعام تعطیل ہوتی ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر 27 نومبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 27 نومبر بروز جمعہ حضرت عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سے سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی، اس کا اطلاق خود مختار کارپوریشنز سمیت سندھ حکومت کے تمام اداروں اور سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ میں ہر سال 14 صفر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سےعام تعطیل ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔