ہندوانتہا پسندی کیخلاف آوازاٹھانے پرعامرخان پرشدید تنقید مقدمہ بھی درج

عامرخان اوران کی اہلیہ اس سے بھی برے حالات میں رہے ہیں جب ملک چھوڑنے کی بات کیوں نہیں کی،انوپم کھیر


ویب ڈیسک November 24, 2015
عامرخان اوران کی اہلیہ اس سے بھی برے حالات میں رہے ہیں جب ملک چھوڑنے کی بات کیوں نہیں کی،انوپم کھیر. فوٹو:فائل

بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف آواز اٹھانے پر مسٹرپرفیکشنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ ملک چھوڑنے کے بیان پرانہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تیزی سے پھیلتی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف کئی نامورادیبوں، شاعروں اور فلمسازوں نے اپنے قومی اعزازات بطور احتجاج حکومت کو واپس کردیئے ہیں اور اس کی منظم تحریک بھی چلائی جارہی ہے اور بھارت میں گھٹن کے ماحول کا اظہار گزشتہ روز عامر خان نے بھی ایک پروگرام میں کیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے جب کہ اداکار کے خلاف نئی دہلی میں ہدایتکار الہاس کی جانب سے نیو اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی اداکارانوپم کھیر نے بھی عامر خان کے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں عامر خان اور ان کی اہلیہ اس سے بھی برے حالات میں رہے ہیں جب ملک چھوڑنے کی بات کیوں نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا انہوں نے اپنی اہلیہ سے پوچھا کہ وہ کس ملک منتقل ہونا چاہتی ہیں۔





واضح ر ہے کہ عامر خان نے گزشتہ روز ایک تقریب میں کہا تھا کہ ملک میں رونما ہونے والے کئی واقعات نے انہیں اور بالخصوص انکی اہلیہ کو ملک چھوڑنے کے حوالے سے غور کرنے پر مجبور کردیاہے تاہم وہ خود بھی ملک میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کو شدت سے محسوس کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں