امریکا نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کیلیے الرٹ جاری کردیا
شہری غیر ضروری سفر اور بڑے رش والے عوامی مقامات سے بھی دور رہیں، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ
ISLAMABAD:
بیلجیم اور برطانیہ میں ہائی الرٹ اور سیکورٹی کے سخت اقدامات کے بعد اب امریکا نے بھی دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر دنیا بھر میں امریکیوں کے لیے سفری الرٹ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر امریکی شہری سفر کے دوران محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر نہ کریں۔ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ داعش، القاعدہ، بوکوحرام اور دیگر دہشت گروپ مسلسل یورپی اور دیگر ممالک میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور انہی معلومات کے پیش نظر امریکا اپنے شہریوں کو خبردار کر رہا ہے کہ وہ سفر کے دوران محتاط رہیں جب کہ پبلک مقامات اورسفر کے دوران بھی شہری انتہائی محتاط رہیں اور بڑے رش والے عوامی مقامات سے دور رہیں، اس کے علاوہ چھٹیوں کے دوران بھی فیسٹیول اور مختلف مواقع پر ہونے والے اجتماع سے شرکت سے احتیاط برتی جائے۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ امریکی شہری سفر کے دوران اپنے ذاتی سفری منصوبے سے سفارت خانے کو آگاہ کریں اور مقامی سیکیورٹی اداروں سے رابطے میں رہیں جب کہ امریکہ بھی دہشت گردی سے متعلق الرٹ پر اپنے اتحادیوں سے رابطے میں ہے۔