سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 20 بھارتی ماہی گیر گرفتار

حراست میں لیے گئے بھارتی ماہی گیروں کو کل تک کراچی منتقل کردیا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک November 24, 2015
حراست میں لیے گئے بھارتی ماہی گیروں کو کل تک کراچی منتقل کردیا جائے گا، ذرائع فوٹو رائٹرز

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر20 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کے دوران پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے 20 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی 3 کشتیوں کو بھی تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے بھارتی ماہی گیروں کو کل تک کراچی منتقل کردیا جائے گا جہاں انہیں قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس تھانے کے حوالے کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں