لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن ’’ہیپاٹائٹس بی‘‘ کے مرض میں مبتلا

فلم ’’قلی‘‘ کی شوٹنگ میں زخمی ہونے پر جس شخص نے خون دیا وہ اس وائرس میں مبتلا تھا، امیتابھ بچن


ویب ڈیسک November 24, 2015
فلم ’’قلی‘‘ کی شوٹنگ میں زخمی ہونے پر جس شخص نے خون دیا وہ اس وائرس میں مبتلا تھا، امیتابھ بچن، فوٹو: فائل

بولی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ موذی مرض ہيپاٹائٹس ''بی'' کا شکار ہیں جس کے باعث ان کے جگر کا 75 فیصد حصہ ناکارہ ہوچکا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق امیتابھ بچن نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ موذی مرض ہیپاٹائٹس ''بی'' کا شکار ہیں جس کے باعث ان کے جگر کا 75 فیصد حصہ ناکارہ ہوچکا ہے اور وہ صرف 25 فیصد پر زندہ ہیں۔ بھارت میں ہيپاٹائٹس سے متعلق آگاہی مہم کے دوران بالی ووڈ کے بگ بی کا کہنا تھا کہ فلم ''قلی'' کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد انہیں خون دینے والے ایک شخص کے خون میں ہیپاٹائٹس بی کا وائرس موجود تھا تاہم 18 سال تک سب کچھ ٹھیک رہا لیکن 2000 میں ایک میڈیکل ٹیسٹ میں انہیں پتا چلا کہ وہ ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہیں اور ان کے جگر کا 75 فیصد حصہ ناکارہ ہوچکا ہے۔

امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ یہ ایک نہایت بری خبر ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ کوئی بھی شخص اپنے جگر کے 12 فیصد حصے کے ساتھ بھی زندہ رہ سکتے ہیں لیکن کوئی بھی اس اسٹیج تک نہیں آنا چاہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں