تیونس میں صدارتی گارڈز کی بس میں دھماکا 12 افراد ہلاک

دھماکے کے بعد صدر نے دارالحکومت میں 30 روز کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی


ویب ڈیسک November 25, 2015
دھماکہ اس وقت ہوا جب یا تو یہ بس معزول صدرزین العابدین کی جماعت کے ہیڈکوارٹرکے باہریا اس کے قریب پہنچی، حکام۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: تیونس کے دارالحکومت میں صدارتی گارڈزکی بس پرحملے کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدارتی محل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ مرکزی شاہراہ پراس وقت ہوا جب رش سب سے زیادہ ہوتا ہے، دھماکا صدارتی محل کے گارڈزکی بس پرحملہ تھا۔ حملے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تیونس کے صدر نے 30 روزہ ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور دارالحکومت تیونس میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب یا تو یہ بس معزول صدرزین العابدین کی جماعت کے ہیڈکوارٹرکے باہریا اس کے قریب پہنچی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں