مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک متعدد زخمی
حملہ آوروں کی تعداد 3 سے چار تھی جب کہ آرمی کیمپ میں تقریباً 80 اہلکار موجود تھے، بھارتی فوج
RAWALPINDI:
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا میں بھارتی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملحقہ مقبوضہ وادی میں لائن آف کنٹرول سے ملحقہ کے ضلع کپواڑا میں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوج کے کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ اس دوران بھارتی فوج اور حملہ آوروں میں مقابلہ ہوا اور بھارتی فوج نے مدد کے لیئے مزید دستے بھی طلب کیئے،فائرنگ کے تبادلے کے دوران بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 3 سے 4 تھی جب کہ آرمی کیمپ میں تقریباً 80 اہلکار موجود تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے بھارت کے خلاف کشمیریوں کی مسلح جدوجہد میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے چند روز قبل بھی ضلع کپواڑا ہی میں بھارتی فوج اور پولیس کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج کا ایک کرنل کرنل سنتوش کمار ہلاک ہوگیا تھا۔