کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ اسکیم جاری

کراچی کے ضلع شرقی، غربی، وسطی، جنوبی ، ملیر اور کورنگی میں مجموعی طور پر 4152 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں


ویب ڈیسک November 25, 2015
کراچی میں 5 دسمبر کو 70 لاکھ 65 ہزار 284 ووٹرز اپنے بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب کریں گے فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے کراچی میں 5 دسمبرکو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ اسکیم جاری کردی ہے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 5 دسمبرکو کراچی کے 6 اضلاع میں ہونے والی انتخابات کے لئے پولنگ اسکیم جاری کردی گئی ہے جس کے تحت شہربھرمیں 70 لاکھ 65 ہزار284 ووٹرزاپنے بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب کریں گے، رجسٹرد ووٹرزمیں 40 لاکھ 65 ہزار284 مرد جب کہ 30 لاکھ 17 ہزار35 خواتین شامل ہیں۔

کراچی کے ضلع شرقی، غربی، وسطی، جنوبی ، ملیراورکورنگی میں مجموعی طورپر4 ہزار152 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے 505 مردانہ ،471 خواتین اور 3 ہزار162 مشترکہ ہوں گے۔ پولنگ اسٹیشنز پر 4ہزار152 پریزائیڈنگ افسران ،23 ہزار 549 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران۔ 14ہزار 849 پولنگ آفیسرز اور 536 نائب قاصد تعینات ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں