آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو برازیل حکومت نے آرڈر آف میرٹ کے اعزاز سے نواز دیا

جنرل راحیل شریف آرڈر آف میرٹ کا اعزاز پانے والی پہلی ایشیائی شخصیت بن گئے، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک November 25, 2015
جنرل راحیل شریف آرڈر آف میرٹ کا اعزاز پانے والی پہلی ایشیائی شخصیت بن گئے، ترجمان پاک فوج، فوٹو: آئی ایس پی آر

ISLAMABAD: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو برازیل کی حکومت کی جانب سے آرڈر آف میرٹ کے اعزاز سے نوازا گیا جس کے بعد وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی شخصیت بن گئے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q95/q95.webp

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق برازیل کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دہشت گردوں کے خلاف جرأت مندانہ اقدامات کو سراہا گیا اور اس بات کا بھی اعتراف کیا گیا کہ جنرل راحیل شریف نے خطے کے لیے عظیم جدوجہد کی اور پاکستانی قوم کی مایوسی کو امید میں بدل دیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو دہشت گردوں کے خلاف غیر معمولی جرأت دکھانے پر برازیل حکومت کی جانب سے آرڈر آف میرٹ کے اعزاز سے نوازا گیا جس کے بعد وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی ایشیائی شخصیت بن گئے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q130/q130.webp

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل نے برازیل کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی جس میں دفاعی شعبے اور سیکیورٹی چیلنجزسے متعلق تعاون سمیت برازیل اولمپکس 2016 میں سیکیورٹی پر بھی بات کی گئی جب کہ اس دوران دونوں ممالک کا انسداد منشیات پر ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے پر غور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں