بھارتی کرکٹ بورڈ کا پاک بھارت سیریز سری لنکا میں کرانے کیلیے اپنی حکومت کو خط
دوطرفہ سیریز کے انعقاد کی کوششیں جاری ہیں جب کہ خط کا مقصد حکومتی اجازت حاصل کرنا ہے، سیکریٹری بی سی سی آئی
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز سری لنکا میں کرانے کے لیے اپنی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ دوطرفہ سیریز کے سری لنکا میں انعقاد کی کوششیں جاری ہیں جس کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے اور اس کا مقصد پاک بھارت سیریز سری لنکا میں کرانے کے لیے حکومت کی اجازت حاصل کرنا ہے۔
انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں سیریز کھیلنے کے امکانات روشن ہیں تاہم پاک بھارت سیریز کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی جب کہ انگلش بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک تمام معاملے پر پریس کانفرنس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت معاہدے کے تحت پاکستان سے اس کے ہوم گراؤنڈ پر سیریز کھیلنا چاہتا ہے لیکن وہاں سیکیورٹی کی صورت حال خراب ہونے کی وجہ سے ٹیم نہیں بھیج سکتے۔
واضح رہے 2 روز قبل دبئی میں پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں انگلش بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک بھی شریک تھے جو دونوں ممالک میں سیریز کے انعقاد کے لیے ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں۔