سعودی عرب اور قطر میں شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج

دوحہ میں دو روز سے اسکول بند جب کہ ایئرپورٹ پر بھی کام متاثر ہورہا ہے


دوحہ میں دو روز سے اسکول بند جب کہ ایئرپورٹ پر بھی کام متاثر ہورہا ہے، فوٹواے ایف پی

سعوی عرب اور قطر میں دو روز سے جاری طوفانی بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا جس کے باعث کئی علاقوں میں اسکول دوسرے روز بھی نہ کھل سکے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور کئی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق لبان کے علاقے میں ہائی وے پر 10 گاڑیاں 6 فٹ کھڑے پانی میں ڈوب گئیں جب کہ امدادی کارکن پانی نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ فوری ریسکیو کارروائیوں کے ذریعے اب تک 72 گاڑیوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا جب کہ کئی گلیوں سے بھی پانی نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب قطر کے دارالحکومت دوحہ سمیت کئی علاقوں میں بھی شدید بارشوں نے سیلابی صورت حال پیدا کردی ہے جس سے اسکولز کو بند کردیا گیا ہے جب کہ امریکی سفارت خانہ نے بھی عارضی طور پر کام روک دیا ہے۔ دوحہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی عمارت میں پانی کی لیکج کی وجہ سے کام متاثر ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ کے ارد گرد اب تک 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے تاہم پروازوں کی آمد و رفت متاثر نہیں ہوئی۔ امریکی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید بارش کے باعث سفارت خانہ بند کردیا گیا ہے جو آئندہ ہفتے تک بند رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں