ٹیلی کام ٹیکسز پرایف بی آر سے بات ہورہی ہےانوشہ رحمن

ہمارا انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی سیکٹر بہت تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے، انوشہ رحمن


Numainda Express November 26, 2015
ہمارا انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی سیکٹر بہت تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے، انوشہ رحمن۔ فوٹو: فائل

وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے حکومت ملک میں جدید ٹیکنالوجیز کو روشناس کرانا چاہتی ہے۔

گزشتہ روز ایشیائی اسپیکٹرم ڈائریکٹر کرس زل کی سربراہی میں آنے والے 3 رکنی جی ایس ایم اے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ہمارا انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی سیکٹر بہت تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے، ٹیلی کام صارفین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح، ہمہ جہت مارکیٹ اور پر عزم نوجوان طبقے کی موجودگی ایسے عوامل ہیں جن کو سامنے رکھتے ہوئے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ تھری جی اور فور جی کی بہتریں سہولتوں کی فراہمی کے لیے مزید اسپیکٹرم درکار ہے۔

انوشہ رحمن نے بتایا کہ ہم نے اپنے نئی ٹیلی کام پالیسی میں اسپیکٹرم سے متعلقہ امور کو خاص توجہ دی ہے، یہ پالیسی مسودہ اسپیکٹرم ریفارمنگ، اسپیکٹرم سے متعلقہ تجارت، اوور دی ٹاپ سروسز سمیت ٹیلی کام سے متعلقہ تمام عوامل کا احاطہ کرتا ہے، ہم ٹیلی کام انڈسٹری کے ٹیکس سے متعلقہ تحفظات کا ازالہ کرنے کے لیے اور اس مسئلے کے جلد از جلد حل کے لیے چیئرمین ایف بی آر سے بات چیت کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں