افغانستان ڈرون حملے میں کمانڈر تحریک طالبان خان سجنا کی ہلاکت کی اطلاع

ڈمہ ڈرون حملے میں کمانڈر نعیم اور کفایت کوچی سمیت 12 مارے گئے، کمانڈر سجنا کی ہلاکت کی طالبان ذرائع نے تصدیق نہیں کی


News Agencies November 26, 2015
ننگر ہار میں کمانڈر قاری سلیم ہلاک،18فوجیوں کی رہائی کیلیے آپریشن شروع، ایم ایس ایف اسپتال پر حملہ انسانی غلطی تھی، امریکی فوج فوٹو: فائل

افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر خان سید سجنا کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

اطلاعات کے مطابق علاقہ افغانستان کے علاقے ڈمہ میں ڈرون حملے میں 12 شدت پسند ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر خان سید سجنا کا نام بھی لیا جا رہا ہے تاہم طالبان ذرائع نے تصدیق نہیں کی، دیگر ہلاک ہونیوالوں میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر نعیم کوچی اور کفایت کوچی بھی شامل ہیں۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ ننگر ہار کے ضلع مہمند دارا میں بھی امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں اہم کمانڈر قاری سلیم سمیت2 طالبان ہلاک ہو گئے۔ صوبے لوگر میں فورسز نے آپریشن کلین اپ کیا جس میں 5 طالبان ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، فورسز نے متعدد طالبان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دھماکاخیزموادبھی برآمدکر لیا۔ صوبے فریاب میں ہیلی کاپٹرحادثے کے یرغمال بنائے گئے 18 فوجیوں کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کردیا گیاہے، ان میں مالدووا کے فوجی بھی سوار تھے جنھیں طالبان نے یرغمال بنا لیا تھا، یہ ہیلی کاپٹر ایک غیر ملکی کمپنی سے منسلک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں