وزیراعظم نوازشریف دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے مالٹا روانہ

وزیر اعظم اس موقع پر کئی عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے


ویب ڈیسک November 26, 2015
دولت مشترکہ کا سربراہی اجلاس ہر دوسال بعد ہوتا ہے فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر اعظم نواز شریف دولت مشترکہ کے 3 روزہ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے مالٹا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق دولت مشترکہ کا سربراہی اجلاس ہر دوسال بعد ہوتا ہے اور اس سال اجلاس کا عنوان ''عالمی اقدار کی اہمیت'' ہے۔ اجلاس میں پرتشدد' انتہا پسندی اوربنیاد پرستی ' پائیدار ترقیاتی اہداف اورہجرت کے امور پر بات چیت کی جائے گی، اس کے علاوہ رکن ممالک کے سربراہ آئندہ 4 برس کے لئے دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کے جنرل سیکرٹری کا انتخاب بھی کریں گے۔

تین روزہ دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیر اعظم اس موقع پر کئی عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |