پاسپورٹ کے حصول کیلئے آن لائن نظام متعارف کرایا جارہا ہے چوہدری نثار

سندھ،بلوچستان اور کے پی کےمیں نئےپاسپورٹ آفس قائم کئےجارہےہیں اورعملے کواچھی کارکردگی پرترقی دی جائےگی،وفاقی وزیرداخلہ


ویب ڈیسک November 26, 2015
سندھ،بلوچستان اور کے پی کےمیں نئےپاسپورٹ آفس قائم کئےجارہےہیں اورعملے کواچھی کارکردگی پرترقی دی جائےگی،وفاقی وزیرداخلہ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ کے حصول کے لئے جلد آن لائن نظام متعارف کرایا جارہا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لئے آن لائن نظام متعارف کرایا جارہا ہے جب کہ (ن) لیگ کی حکومت سےقبل پاسپورٹ عملہ ایوان صدراوراعلیٰ حکام کےگھرجاتاتھا تاہم اب پاسپورٹ کے حصول کے لئے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرتے ہوئے کراچی، لاہور، راولپنڈی اوراسلام آباد میں پاسپورٹ کی گھر پر ترسیل کا عمل شروع کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹس کی تجدیدی مدت 5 سے بڑھا کر 10 سال کر دی گئی ہے، سندھ ،بلوچستان اورخیبرپختونخوامیں نئےپاسپورٹ آفس قائم کئےجارہےہیں اورعملے کو اچھی کارکردگی پر ترقی دی جائے گی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے ایوان میں نادرا سے متعلق کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نادرا میں اصلاحات کے لئے اقدامات کئے ہیں، گزشتہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ شناختی کارڈ منسوخ کئے گئے جب کہ 12-2011 کے دوران نادرا کو 1.7 ارب خسارے کا سامنا تھا تاہم اب ملک بھر میں ارکان کی مشاورت سے نادرا کے نئے دفاتر کھولے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کا حصول ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے،وزارت سنبھالی تو5 لاکھ پاسپورٹس کی تیاری زیرالتوا تھی لیکن انتھک کوششوں کے بعد صرف دو مہینے میں زیرالتوا پاسپورٹ کی فراہمی ممکن بنائی اور پاسپورٹ دفاتر میں بد عنوان عملے کو ملازمت سے فارغ کر کے کارروائی کی، پاکستان بھر میں 95 پاسپورٹ دفاتر ہیں جن کی تعداد بڑھا کرایک سال میں ملک کے ہر ضلع میں پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں