سائبیریا میں روس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 10 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر مزدوروں کو لے کر آئل اینڈ گیس فیلڈ جا رہا تھا کہ دریائے ینیسی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا


ویب ڈیسک November 26, 2015
ہیلی کاپٹر مزدوروں کو لے کر آئل اینڈ گیس فیلڈ جا رہا تھا کہ دریائے ینیسی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ فوٹو: فائل

مشرقی سائبیریا میں روس کا مال بردار ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

روسی میڈیا کے مطابق مال بردار ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر 25 مزدوروں کو کراسنویارک کے علاقے اگارکا سے دور دراز کے علاقے وینکور کی آئل اینڈ گیس فیلڈ پر لے جانے کے لئے اڑا لیکن دریائے ینیسی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ روسی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

روسی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں