بھارت کا ناگپورٹیسٹ میں جیت کے لئے جنوبی افریقا کو 310 رنز کا ہدف

بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 215 اور دوسری میں 173 رنز بنائے۔


ویب ڈیسک November 26, 2015
بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 215 اور دوسری میں 173 رنز بنائے۔ فوٹو:اے ایف پی

بھارت نے تیسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 310 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ناگپور کے ودربھا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 173 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی جب کہ اس سے قبل کھیل کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی پوری ٹیم کھانے کے وقفے سے قبل ہی صرف 79 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی تھی جو مہمان ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین اسکورہے۔ بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں شیکر دھاون 39، چتیشور پجارا 31 اور روہت شرما 23 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جب کہ مرلی ویجے 5، کپتان ویرات کوہلی 16، اجنکایا ریہانے 9، ردمین ساہا 7، روندرا جدیجا 5، روی چندرن ایشونت 7 اور امیت مشرا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کی طرف سے عمران طاہر نے 5، مورنی مورکل 3، سیمن ہارمر اور جے پی ڈومنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 215 اور دوسری میں 173 رنز بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں