بھارتی آئین خطرے میں ہے جس پرجان بوجھ کرحملہ کیا جارہا ہے سونیا گاندھی

بھارتی آئین کئی دہائیوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے جس کے لئے مہاتما گاندھی نے اہم کردار ادا کیا ہے،کانگریس سربراہ


ویب ڈیسک November 26, 2015
بھارتی آئین کئی دہائیوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے جس کے لئے مہاتما گاندھی نے اہم کردار ادا کیا ہے،کانگریس سربراہ۔ فوٹو:فائل

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت کا آئین خطرے میں ہے اور آئینی اصولوں پر جان بوجھ کر حملہ کیا جارہا ہے۔

لوک سبھا کے اجلاس کے دوران گانگریس سربراہ سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کا بھارتی آئین کی تیاری میں ذرا سا بھی کردار نہیں ہے وہ آج آئین کی بات کر رہے ہیں، بھارت کا آئین خطرے میں ہے جس کے اصولوں پر جان بوجھ کر حملہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی آئین کئی دہائیوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے جس کے لئے مہاتما گاندھی نے اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ آئینی کمیٹی میں تمام کمیونٹی کے 4 ممتاز رہنما شریک تھے جن میں جواہرلعل نہرو، سردار پٹیل، رجندرا پراساد اور مولانا آزاد شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں