ڈاکٹرعاصم کیس تفتیشی افسر نے انتہائی چالاکی سے ریمانڈ کی مدت تبدیل کردی

تفتیشی افسر نے ریمانڈ کی دستاویزات میں 14 کے ایک کو صفر بناکر اسے 4 میں تبدیل کردیا


ویب ڈیسک November 26, 2015
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈکٹر عاصم کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا،فوٹو: فائل

MANSEHRA: سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کے جسمانی ریمانڈ کے معاملے میں تفتیشی افسر نے ریمانڈ کی مدت میں ردو بدل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے گلبرگ تھانے میں زیر حراست ڈاکٹر عاصم کو عدالت میں پیش کئے جانے سے قبل تفتیشی افسر نے دیگر حکام کو ریمانڈ کے حصول کی جو دستاویزات دکھائی تھیں ان میں عدالت سے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم جب انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وہ تحریری استدعا پیش کی گئی اس میں انتہائی چالاکی کے ساتھ ایک کو صفر میں تبدیل کرکے 14 کو 4 میں بدل دیا جسے دیکھتے ہوئے عدالت نے بھی پولیس کو 4 روزہ ریمانڈ دیا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈکٹر عاصم کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں