پاک بھارت سیریز کیلئےحکومت کی طرف سے تحریری فیصلہ موصول نہیں ہوا شہریارخان
امید ہے وزیراعظم کی جانب سے آئندہ 2 روز میں تحریری ہدایت نامہ موصول ہو جائے گا، چیئرمین پی سی بی
لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے حوالے سے حکومت کی طرف سے اب تک کوئی تحریری فیصلہ موصول نہیں ہوا، امید ہے کہ آئندہ 2 روز میں وزیراعظم کی ہدایات مل جائیں گی۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی تحریری فیصلہ موصول نہیں ہوا، حکومت کی جانب سے تحریری جواب ملنے سے پہلےکوئی تبصرہ نہیں کرسکتا تاہم امید ہے کہ آئندہ 2دن میں وزیراعظم کی ہدایات مجھ تک پہنچ جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریزکےوینیوسےمتعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا جہاں بھی سیریزہوگی سیکیورٹی فراہم کرنا اُس ملک کی ذمےداری ہوگی جب کہ سری لنکا،بنگلادیش یاکہیں بھی سیریزہوہم اپناسیکیورٹی وفدنہیں بھیجیں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ جائلز کلارک پاکستان کرکٹ کے حمایتی ہیں اور وہ جنوری کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئیں گے جب کہ انہوں نے ہی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کیا جب کہ انہی کی بدولت 22 نومبر کو دبئی ہیڈکوارٹر میں بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر سے ملاقات ہوئی۔