پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے حکومتی جواب کا انتظار ہے بھارتی کرکٹ بورڈ

پاکستانی اور بھارتی بورڈز کو اپنی حکومتوں کی جانب سے سیریز کے لیے باضابطہ اجازت نامہ موصول نہیں ہوا


ویب ڈیسک November 26, 2015
پاکستانی اور بھارتی بورڈز کو اپنی حکومتوں کی جانب سے سیریز کے لیے باضابطہ اجازت نامہ موصول نہیں ہوا، فوٹو: فائل

پاک بھارت سیریز پر سوالیہ نشان اب بھی برقرار ہے کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ سیریز سے متعلق حکومتی اجازت کی کوئی تحریری دستاویز باضابطہ طور پر موصول نہیں ہوئی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q517/q517.webp

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں یہ کہہ کر شائقین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا کہ اسے بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے پاک بھارت سیریز کی سری لنکا میں کھیلے جانے کا باضابطہ اجازت نامہ یا اس سے متعلق کوئی تحریری جواب موصول نہیں ہوا ہے اوراس سلسلے میں حتمی جواب بھارتی حکومت کو ہی دینا ہے کیونکہ اس کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا میں سیریز کھیلنے کی پیشکش دونوں ملکوں کے بورڈز کے درمیان مفاہمتی یاد داشت کے مطابق ایک رسمی کارروائی تھی جسے پورا کیا گیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/d8/d8.webp

https://img.express.pk/media/images/Anurag-thakur/Anurag-thakur.webp

اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی نے وزارت داخلہ کو پاک بھارت سیریز کی کلیرنس کے لیے باضابطہ درخواست دے دی ہے جب کہ بھارت ایف ٹی پی کے تحت اس بات کا پابند ہے کہ وہ پاکستان میں حالات کی خرابی کے باعث دبئی یا کسی اور مناسب ملک میں سیریز کھیلے۔

https://img.express.pk/media/images/q713/q713.webp

دوسری جانب لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ دو طرفہ سیریز سے متعلق حکومت کی جانب سے تاحال کوئی تحریری فیصلہ موصول نہیں ہوا اور ایسی صورتحال میں حکومت کی جانب سے کوئی تحریری جواب ملنے سے پہلے کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا تاہم امید ہے کہ آئندہ 2 روز میں وزیراعظم کی ہدایات مجھ تک پہنچ جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریزکے مقام سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا لہٰذا جہاں بھی سیریزہوگی وہاں سیکیورٹی فراہم کرنا متعلقہ ملک کی ذمے داری ہوگی جب کہ سری لنکا، بنگلادیش یا کہیں بھی سیریزہوہم اپنا سیکیورٹی وفد نہیں بھیجیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q811/q811.webp

https://img.express.pk/media/images/Rajiv-shukla/Rajiv-shukla.webp

واضح رہے کہ آئی پی ایل کے چیرمین راجیو شکلا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاک بھارت سیریز سری لنکا میں 15 دسمبر سے ہو سکتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان 5 میچز کھیلے جائیں گے جس میں 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں