عامر خان کی حمایت میں بالی ووڈ کی نامور شخصیات میدان میں کود پڑیں

بھارت میں بڑھتی ہندو انتہا پسندی کا اصلی چہرہ دکھانے پر ہریتھک روشن نے عامر خان کی ہمت کی داد دی


ویب ڈیسک November 26, 2015
بھارت میں بڑھتی ہندو انتہا پسندی کا اصلی چہرہ دکھانے پر ہریتھک روشن نے عامر خان کی ہمت کی داد دی، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹرز اور صف اول کے اداکاروں نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھارت میں عدم برداشت سے متعلق بیان کی حمایت کردی ہے۔

بالی ووڈ اداکار عامر خان کے ملک میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت کے باعث ملک چھوڑنے پر غور سے متعلق بیان پر انتہا پسندوں نے ملک میں ہنگامہ برپا کردیا جب کہ بی جے پی اور شیوسینا کے علاوہ بالی ووڈ کے کئی اسٹارز نے بھی عامر خان کے خلاف زہر افشانی کی جس میں اداکار انوپم کھیر اور پریش راول سمیت متعدد اداکار شامل ہیں تاہم اب فلم انڈسٹری سے عامر خان کے حق میں بڑی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

بالی ووڈ کی نامور خاتون ڈائریکٹر فرح خان کا کہنا تھا کہ ایک طرف ملک میں برداشت کی بات کی جاتی ہے لیکن جب کوئی اپنی رائے کا اظہار کرتا ہے تو اس پر حملہ کردیا جاتا ہے تو بتایا جائے یہ کیسی برداشت ہے۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن نے ملک میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی کا اصلی چہرہ دکھانے پرعامر خان کی ہمت کی داد دی اور اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ عامر خان سے یہ سیکھا ہے کہ آپ پر حملے کی صورت میں بھی آپ دلیلوں کے ساتھ جواب دیں۔



بالی ووڈ کے ایک اور کامیاب ڈائریکٹر کبیر خان نے کہا کہ عامر خان نے کچھ غلط نہیں کہا کیوں کہ ملک میں عدم برداشت پہلے سے بڑھ گئی ہے جب کہ ملک میں عدم برداشت کے خلاف بولنے کے ردعمل میں ہی انتہا پسندی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے جس سے ملک میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں رونما ہونے والے کئی واقعات نے عامر خان اور بالخصوص ان کی اہلیہ کو ملک چھوڑنے کے حوالے سے غور کرنے پر مجبور کردیاہے جب کہ ان کے اس بیان کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے ان کے گھر پر دھاوا بولا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں