ٹیلی کام کمپنی وارد موبی لنک میں ضم ہوگئی

دونوں کمپنیوں کے انضمام سے صارفين کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 50لاکھ تک پہنچ جائے گی


ویب ڈیسک November 26, 2015
دونوں کمپنیوں کے انضمام سے صارفين کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 50لاکھ تک پہنچ جائے گی، فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان کی ٹيلی کام انڈسٹری کی کمپنی وارد ٹیلی کام اور موبی لنک میں انضمام عمل میں آگیا ہے۔

کراچی میں موبی لنک پاکستان کے سربراہ جیفرہیڈ برگ اور وارد پاکستان کے سربراہ منیر فاروقی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری میں پہلے انضمام کا باقاعدہ اعلان کیا۔ پاكستان ميں موبی لنک كے نام سے كام كرنے والی 2 بين الاقوامی کمپنيوں ومپل کام اور گلوبل ٹيلی کام ہولڈنگ نے ميں ابوظہبی گروپ کی وارد ٹيلی کام کی خريداری کا باضابطہ اعلان کريا ہے جب کہ اس ضمن ميں فريقين کے درميان معاہدے پر بھی دستخط کرديئے گئے۔

دونوں کمپنیوں کے انضمام سے موبی لنک اور وارد ٹيلی کام کے صارفين کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچ جائے اور اس طرح ایک کروڑ 10لاکھ صارفين پر مشتمل پاکستانی مارکيٹ ميں موبی لنک کا مارکيٹ شيئر 37فيصد تک پہنچ جائے گا۔ فريقين کے جاری کردہ مشترکہ اعلاميے کے مطابق ٹرانزيکشن متعلقہ اتھارٹيز کی منظوری اور انضمام کے قواعدوضوابط کو اطمينان بخش طريقے سے پورا کرتے ہوئے آئندہ 6 ماہ ميں مکمل کرليا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں