2لاکھ سے زائد کتابیں رکھنے والا 3 منزلہ پاکستانی بک اسٹور

اپنے خاندانی بک بینک کی ذمے داریاں سنبھالیں تو کئی بڑے بوڑھے ایسے آئے جو اپنے پرانے قرضے چکانا چاہتے تھے، مالک


Khusosi Report November 27, 2015
اپنے خاندانی بک بینک کی ذمے داریاں سنبھالیں تو کئی بڑے بوڑھے ایسے آئے جو اپنے پرانے قرضے چکانا چاہتے تھے، مالک۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں جہاں کتاب بینی کا رحجان بہت کم پایا جاتا ہے کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ایسا بک اسٹور بھی ہے جو 3 منزلہ عمارت میں قائم ہے اور اس میں 2 لاکھ سے زائد کتابیں موجود ہیں۔

سعید بک بینک نامی اس بک اسٹور کے مالک احمد سعید نے بتایا کہ جب انھوں نے والد کی وفات کے بعد اپنے خاندانی 3 منزلہ بک بینک کی ذمے داریاں سنبھالیں تو کئی بڑے بوڑھے ایسے آئے جو اپنے پرانے قرضے چکانا چاہتے تھے۔ بقول ان کے پہلے انھوں نے معذرت کی کہ وہ ان کتابوں کی قیمت ادا کرنے آئے ہیں جو انھوں نے بچپن میں کتابوں کی اس دکان سے چرائی تھیں۔ سعید کا کہنا تھا کہ ان کے والد سعید جان قریشی جن کا ستمبر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا ہے، اگر زندہ ہوتے تو اس بات سے خاصے محظوظ ہوتے کیونکہ ان کے نزدیک بچوں کا کتابیں چرانا ایک قابل معافی جرم اور مستقبل کے لیے سرمایہ کاری تھی کیونکہ ان ہی میں سے کچھ مستقبل کے اچھے کسٹمرز ثابت ہوں گے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق سعید بک بینک تین منزلہ ہے اور اس کی ایک منزل 42 ہزار مربع فٹ پر پھیلی ہوئی ہے۔ احمد سعید کے مطابق اللہ کے فضل و کرم سے اس بک اسٹور میں 2 لاکھ کتابیں ہیں جب کہ 40 لاکھ کتابیں اس کے 5 گوداموں میں رکھی ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |