دہشت گردی کا خطرہ مزار قائد میں عوام کا داخلہ بند

دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر مزار قائد میں عوام کا داخلہ بند کر کے سیکیورٹی اقدامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں


Staff Reporter November 27, 2015
دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر مزار قائد میں عوام کا داخلہ بند کر کے سیکیورٹی اقدامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

مزار قائد پر دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر عوام کا داخلہ بند کر کے سیکیورٹی اقدامات انتہائی سخت کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں مزارقائد پر ممکنہ دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزار قائد پر سیکیورٹی کے انتظامات کو سخت کرے سندھ حکومت نے قائد اعظم کے مزار مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس طلب کرتے ہوئے مزار قائد میں عوام کا داخلہ بند کر کے سیکیورٹی اقدامات انتہائی سخت کر دیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔