کرک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ماں 3 بچوں سمیت جاں بحق

گھر میں موجود خاتون نے چولہا جلانے کیلئے آگ لگانا چاہی تو زوردار دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی


ویب ڈیسک November 27, 2015
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق ہونے والوں کو ملبے سے باہر نکالا۔ فوٹو: فائل

کنڈی کے علاقے میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ماں اور اس کے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے کنڈی میں واقعہ گھر کے ایک گھر میں گیس بھر گئی تھی اور جیسے ہی گھر والوں نے چولہا جلانے کے لئے آگ لگائی تو زوردار دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں مکان کی چھت نیچے گر گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں ماں اور اس کے 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق ہونے والوں کو ملبے سے باہر نکالا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں