انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
شاہد آفریدی 3 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 86 وکٹیں لینے والے بالر بن گئے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نےپاکستان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں احمد شہزاد اور رفعت اللہ مہمند نے ٹیم کو 51 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا تاہم دونوں بالترتیب 28 اور 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ شعیب ملک نے تیسری وکٹ کے لیے 30 رنز کی شراکت داری قائم کی لیکن محمد حفیظ 25 اور شعیب ملک 26 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، صہیب مقصود 2 اور عمر اکمل 3 رنز ہی بناسکے۔ایک مرحلے پر پاکستان کو 18 گیندوں پر 48 رنز درکار تھے اور بظاہر میچ پر قومی ٹیم کی گرفت کمزور لگ رہی تھی تاہم بوم بوم آفریدی نے آخری لمحات میں 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 24 رنز بناکر میچ کو دلچسپ بنادیا، گرین شرٹس کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے تاہم سرفراز پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعدسہیل تنویر انورعلی کا ساتھ دینے آئے اور انہوں نے پہلی گیند پر چوکا مار کر میچ کو مزید دلچسپ بنادیا لیکن آخری 2 گیندوں پر قومی ٹیم کو 5 رنز درکار تھے مگر گرین شرٹس صرف ایک رنز بنا سکی اور یوں انگلینڈ نے میچ 4 رنز سے اپنے نام کرلیا۔
اس سے قبل انگلش کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ جیسن روئے اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا اور 32 رنز کا آغاز فراہم کیا دونوں اوپنرز کو شاہد آفریدی نے بالترتیب 29 اور 11 رنز پر پویلین بھیجا جب کہ جوئے روٹ 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، جیمز ونس نے 24 گیندوں پر 38 رنز کی تیز اننگز کھیلنے کے بعد آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے اور پہلے میچ کے مین آف دی میچ سیم بلنگ محض 11 رنز بناسکے۔ کپتان جوز بٹلر 22 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جب کہ لیام پلنکٹ 1، ڈیوڈ ویلے 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان شاہد آفریدی نے میچ میں 4 اوورز میں 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں یوں وہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے انہوں نے 86 وکٹیں لے کر سعید اجمل کا ریکارڈ توڑ دیا جب کہ انور علی 2، سہیل تنویر، شعیب ملک اور وہاب ریاض کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔