پاک بھارت کرکٹ سیریزسے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا بھارتی وزارت خارجہ

نیوٹرل مقام پر سیریز کیلئے پہلے وزات خارجہ اور پھر وزارت داخلہ سے اجازت لینی ہوگی، وکاس سواروپ


ویب ڈیسک November 27, 2015
بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی کی وجہ سے کرکٹ سیریز اور شائقین کو بے یقینی صورت حال کا سامنا ہے۔ فوٹو:اےایف پی/فائل

پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بھارت کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں اور پاکستانی حکومت کی جانب سے سری لنکا میں سیریز کی منظوری کے بعد بھارت نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت دفتر خارجہ وکاس سواروپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے کے لئے سب سے پہلے وزارت خارجہ سے اجازت لینا ہوگی جو ابھی تک نہیں لی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کی اجازت کے بعد وزارت داخلہ سکیورٹی لائسنس جاری کرے گی اور پھر کرکٹ سریز کے لئے راہ ہموار ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی حکومت کی اجازت کے بعد بھارتی حکومت نے بھی سری لنکا میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے تاہم بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی کی وجہ سے کرکٹ سیریز اور شائقین کو بے یقینی صورت حال کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں