شکارپورمیں خاتون نے رکشے میں 3 بچوں کو جنم دیدیا

بچوں میں ایک لڑکی اور 2 لڑکے شامل ہیں،ڈاکٹرز


ویب ڈیسک November 27, 2015
بچوں میں ایک لڑکی اور 2 لڑکے شامل ہیں،ڈاکٹرز:فوٹو:فائل

سول اسپتال میں سکینہ عرف سائرہ نامی خاتون نے اسپتال جاتے ہوئے رکشے میں 3 بچوں کوجنم دے دیا.

ایکسپریس نیوزکے مطابق شکارپورکی تحصیل خان پورسے سکینہ عرف سائرہ نامی حاملہ خاتون کو گوٹھ فیضولاڑو سے 22 کلو میٹردورسول اسپتال لایاجارہاتھا کہ اس نے رکشے میں ہی 3 بچوں کو جنم دے دیا ۔

خاتون اورنوزائیدہ بچوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پیدا ہونے والے بچوں میں ایک لڑکی اور2 لڑکے شامل ہیں جب کہ زچہ اورتمام بچے صحت مند ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں