پاک بھارت سیریز کے لئے پی سی بی کو تحریری اجازت مل گئی

وزیراعظم نے گزشتہ روز بیرون ملک روانگی سے قبل پی سی بی کو تحریری طورپراجازت دی۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز بیرون ملک روانگی سے قبل پی سی بی کو تحریری طورپراجازت دی۔ فوٹو:فائل

حکومت نے باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاک بھارت سیریز کی تحریری اجازت دے دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے پی سی بی کو تحریری طور پر بھارت کے ساتھ سیریز کھیلنے کی اجازت دے دی جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز بیرون ملک روانگی سے قبل پی سی بی کو تحریری طور پر اجازت دی۔ حکومتی اجازت ملنے کے بعد پاک بھارت سیریز سری لنکا میں ہوگی تاہم اس کے لئے بھارتی بورڈ کو اپنی حکومت کی اجازت کا انتظار ہے۔

دوسری جانب بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے کے لئے سب سے پہلے وزارت خارجہ سے اجازت لینا ہوگی جو ابھی تک نہیں لی، وزارت خارجہ کی اجازت کے بعد وزارت داخلہ سکیورٹی کلیئرنس جاری کرے گی اور پھر کرکٹ سریز کے لئے راہ ہموار ہوگی۔
Load Next Story