خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 17 دہشت گرد ہلاک

فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے اور اسلحے کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 27, 2015
سیکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹر کی مدد سے کارروائی میں دہشتگردوں کے 4 ٹھکانے بھی تباہ کئے، حکام۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ کارروائی میں ان کے 8 ٹھکانے اور اسلحے کا ذخیرہ بھی تباہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر ایجنسی کے علاقے راجگل اور ملحقہ علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹر کی مدد سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 17 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے اور اسلحے کا ذخیرہ بھی تباہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں