امن کے لیے بھارت سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہیں وزیراعظم
مالٹا میں وزیراعظم نوازشریف اور ان کے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے درمیان ملاقات ہوئی
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ امن کے لیے بھارت سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہیں جب کہ مفاہمتی عمل میں چین اور امریکا سمیت دوسرے ملکوں کی شمولیت معاون ثابت ہوگی۔
مالٹا میں وزیراعظم نوازشریف اور ان کے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کےدرمیان ملاقات ہوئی جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے، ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی جب کہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دولت مشترکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جب کہ برطانیہ کو اپنا قریبی دوست اور قابل اعتبار شراکت دار سمجھتے ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2 سال کے دوران دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے جب کہ امن کے لیے بھارت سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہیں جب کہ مفاہمتی عمل میں چین اور امریکا سمیت دوسرے ملکوں کی شمولیت معاون ثابت ہوگی۔
وزیراعظم نوازشریف نے فرانسیسی صدر سے ملاقات کی جس میں پیرس حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرانس کی مدد کرسکتے ہیں۔
دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا 3 روزہ 24 واں اجلاس مالٹا کے شہر ویلیٹا میں شروع ہوچکا ہے جس میں 53 ممالک شرکت کررہے ہیں جب کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندہ وزیراعظم نوازشریف کررہے ہیں۔ دولت مشترکہ کے اجلاس کے دوران اپنی دیگر مصروفیات میں وزیراعظم دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x3fw8x4_nawaz-sharif-visit-to-london_news